Best Collection Of Ahmad Faraz Ghazals - Akashurdupoetry

Ahmad Faraz Ghazals. Ahmad faraz best collection of famous ghazals. Ahmad Faraz Poetry is famous among those who love to read romantic, love, and sad poetry shayari and ghazals. Ahmad Faraz Sad Love Poetry allows the reader to express their feelings with anyone u love by sending these poetry of Ahamd Faraz.


Best Collection Of Ahmad Faraz Ghazals - Akashurdupoetry

Here you can read the best and famous Ghazal poetry of Ahmad Faraz. These all poetry collections of ahmad faraz is taken from his famous urdu poetry books. U can just copy these text copy and share to anyone on their social medias.

Udas Aur Ziyada Kahin Na Ho Jayen


Ahmad faraz ghazals poetry in urdu sad poetry

اداس اور زیادہ کہیں نہ ہو جائیں
فرار انجمنِ دوست سے چلو جائیں

نہ اجنبی، نہ مسافر، نہ شہر والے ہیں
کوئی پکارو کہ ہم بھی کسی کے ہو جائیں

جو صدمے ہم پہ گزرنے ہیں وہ تو گزریں گے
مگر یہ آپ کوغم کیوں ہے آپ تو جائیں

اُلجھتے ہیں ترے سو دائیوں سے اہلِ خرد
یہ سادہ لوح بھی پاگل کہیں نہ ہوجائیں

زمانہ اپنی پریشانیوں میں کھویا ہے
چلو کہ منزلِ جاناں کو دوستو جائیں

شب فراق تو کٹتی نظر نہیں آتی 
خیال یار میں آؤ فراز سو جائیں

__________________

Mizaj Humse Ziyada Juda Na Tha Uska


Ahmad faraz ghazals poetry in urdu sad poetry

مزاج ہم سے زیاده جدا نہ تھا اُس کا
جب اپنے طور یہی تھے تو کیا گلہ  اُس کا

وہ اپنے زعم میں تھا بے خبر رہا مجھ سے
اُسے گماں بھی نہیں میں نہیں رہا اُس کا

ده برق رَو تھا مگر رہ گیا کہاں جانے
اب انتظار کریں گے شکستہ پا اُس کا

چلو یہ سیلِ بلا خیز ہی بنے اپنا
سفینہ اُسکا، خدا اُس کا ، ناخدا اُس کا

یہ اہلِ درد بھی کس کی دُہائی دیتے ہیں
وہ چپ بھہ ہو تو زمانہ ہے ہمنوا اُس کا

ہمہی نے ترکِ تعلق میں پہل کی کہ فراز
وہ چاہتا تھا مگر حوصلہ نہ تھا اُس کا 

____________________


Kia Rukhsat e Yar ki ghari thi



Ahmad faraz ghazals poetry in urdu sad poetry

کیا رخصتِ یار کی گھڑی تھی
ہنستی ہوئی رات رو پڑی تھی

ہم خود ہی ہوئے تباہ ورنہ
دنیا کو ہماری کیا پڑی تھی

یہ زخم ہیں اُن دِنوں کی یادیں
جب آپ سے دوستی بڑی تھی

جاتے تو کدھر کو تیرے وحشی
زنجیرِ جنوں کڑی پڑی تھی

دریوزہ گر حیات بن کر
دنیا تری راہ میں کھڑی تھی

غم تھے کہ فراز آندھیاں تھیں
دل تھا کہ فراز پنکھڑی تھی

________________


Sikwat e Shab Hi Sitam Ho To

Ahmad faraz ghazals poetry in urdu sad poetry

سکوتِ شب ہی ستم ہو تو ہم اُٹھائیں بھی
وہ یاد آۓ تو چلنے لگیں ہوائیں بھی

یہ شہر میرے لیے اجنبی نہ تھا لیکن
تمھارے ساتھ بدلتی گئیں فضائیں بھی

جو بزمِ دوست سے اُٹھ کر چلے بزعمِ تمام
کوئی پکارے تو شاید وہ لوٹ آئیں بھی

دلوں کا قرب کہیں فاصلوں سے مٹتا ہے
یہ خود فریب ترا شہر چھوڑ جائیں بھی
 
ہم ایسے لوگ جو آشوبِ دہر میں بھی ہیں خوش
عجب نہیں ہے اگر تجھ کو بھول جائیں بھی

سحر گزیدہ ستاروں کا نور بُجھنے لگا !
فراز اُٹھو اب اُس کی گلی سے جائیں بھی

_____________________


Kathan Hai Rahguzar Thori Door


Ahmad faraz ghazals poetry in urdu sad poetry

کٹھن ہے راہگزر تھوڑی دُور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر تھوڑی دُور ساتھ چلو

تمام عُمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دُور ساتھ چلو

نشے میں چُور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں
بڑا مزہ ہو اگر تھوڑی دُور ساتھ چلو

یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے
کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دُور ساتھ چلو

ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے 
ابھی ہے دُور سحر تھوڑی دُور ساتھ چلو

طوافِ منزلِ جاناں ہمیں بھی کرنا ہے 
فراز تم بھی اگر تھوڑی دُور ساتھ چلو


___________________






Post a Comment

0 Comments